جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کے یونیفارم کی ویڈیوز وائرل

datetime 17  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہننے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔مریم نواز نے 17 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فورس کا یونیفارم بھی پہنا۔مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہننے کے بعد بعد نہ صرف سلامی دی بلکہ اسلحہ بھی چلانے کی مشق کی اور انہوں نے ایلیٹ فورس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ تقریب اور پاس آئوٹ ہونے والے اہلکاروں کا معائنہ بھی کیا۔

مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خواتین اہلکاروں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب خواتین اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی جانب سے خواتین کانسٹیبلز کے ساتھ ملنے اور ان کے ساتھ ویڈیوز بنوانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔مریم نواز کی جانب سے اسلحہ چلانے کی مشق کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی وزیر اعلی پنجاب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…