ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

datetime 29  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اوربالائی /وسطی پنجاب میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 76، کوٹلی 46، گڑھی دوپٹہ 37، مظفرآباد (سٹی 32، ایئرپورٹ 31)، گلگت بلتستان میں استور 49، چلاس 31، بگروٹ 21، اسکردو 13، بونجی، گلگت11، ہنزہ06، گوپس 03، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 49، کالام 31، بالاکوٹ 26، پٹن 20، مالم جبہ، کاکول 18، چراٹ 11، دیر (بالائی 11، زیریں 08)، بنوں 10، میرکھانی، چترال 08،دروش06، پارا چنار، تخت بائی 05، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور 02، پنجاب میں جہلم 38، مری 31، منڈی بہاالدین، منگلا 26، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 04)، اٹک 08، چکوال 06، جوہرآباد 05، اسلام آباد(ایئرپورٹ 03، زیرو پوائنٹ 02، بوکرہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (کچہری 03، چکلالہ 02، شمس آباد 02)، حافظ آباد 02، شیخوپورہ، بہاولنگر، فیصل آباداور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور شہید بینظیر آبادمیں 41 جبکہ دادو، حیدر آباد اور کراچی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…