بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کی لاش برآمد

datetime 23  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی سے اغوا ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ خان کی لاش سرائے خربوزہ سے برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان کو 12 اپریل کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغوا کیا گیا تھا، رحمت اللہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا مگر واپس گھر نہیں لوٹا تھا۔پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے سرکاری افسر کی رہائی کیلیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق سرکاری افسر کے اغوا اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کو قتل کرکے لاش سرائے خربوزہ میں دفن کردی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی اور ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو تلاش کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…