جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں، آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

datetime 23  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے 24 سے27 اپریل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 29 اپریل کے دوران پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں26 سے 29 اپریل تک تیز ہوا کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اندرون سندھ میں 25 اور 26 اپریل کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…