لودھراں (این این آئی)لودھراں میں وارڈ نمبر 23 میں پولیس کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں کانسٹیبل مختار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق لڑکی نے کہا کہ ملزم سے فیس بک پر دوستی ہوئی، شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے بلایا تھا۔
ملزم نے نازیبا تصاویر بنائیں، بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کی، دو لاکھ کیش بھی وصول کیا۔پولیس نے کاہکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیاکہ کانسٹیبل مختار کو معطل کردیا گیا ہے ، متاثرہ لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ہے۔