اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں پر اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جب کہ بیسمنٹ میں پر اسکوائر فٹ 22 روپے، رہائشی اپارٹمنٹ پر اسکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں پراسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پراسکوائر یارڈ 180 روپے جب کہ مارکیز اور میرج ہالز میں پر اسکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…