جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امید ہے عدلیہ ہمیں حسن و حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کریگی،بیرسٹر گوہر

datetime 20  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمیں حسن و حسین نواز کی طرح انصاف فراہم کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی جلد انصاف دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی معاملات پر بات ہوئی ہے، حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ایسے خدشات آتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں افغانستان کے ساتھ ایسے معاملات کبھی نہیں ہوئے، قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل مروت ہمارے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (آج) جمعرات کو اسپیکر کو باضابطہ طور پر خط لکھیں گے، آئی ایم ایف کو ہم نے لیٹر لکھے، یاد دہانی کرائی، ہم نے یہاں سے کسی کو آرگنائز کر کے احتجاج کے لیے نہیں بھیجا، اوورسیز پاکستانی اگر احتجاج کرتے ہیں تو ان کو روک نہیں سکتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہم سب متفق ہیں، کسی سیاسی جماعت کو آرٹیکل 51 کے مطابق جیتی ہوئی سیٹیوں سے زیادہ نشستیں نہیں مل سکتیں۔انہوںنے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت جاری ہے، ساتویں گواہ کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، یہ ایک ٹرسٹ تھا جس میں ذاتی طور پر ٹرسٹی کا کوئی کردار نہیں، نیب کے گواہان نے تسلیم کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ میں کوئی مفاد نہیں، جیل کے اطراف رکاوٹوں کے باعث 2 کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حسن اور حسین نواز 7 سال بعد پاکستان آئے، ان کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ موجود ہے، یہ دونوں ایک دن عدالت میں پیش ہوئے اور دوسرے دن ان کے خلاف تمام کیسز ختم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ حسین اور حسین نواز کے ریفرنسز کئی عشروں پر چلنے والے تھے جس کے لیے ثبوتوں کی بھی ضرورت نہیں تھی، عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمیں ان ہی کی طرح انصاف فراہم کرے گی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…