جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

حبا فواد اور فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی

datetime 11  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کے سامنے ایک بار پھر اہلیہ اور بھائی آپس میں اْلجھ پڑے۔فیصل چوہدری وکیل قیصر امام سے بات کررہے تھے، حبا فواد کی مداخلت پر تلخ کلامی ہوئی۔حبا فواد چوہدری نے کہا کہ قیصر امام کو اپنا کام کرنے دیں، پروفیشنل وکیل ہیں جس پر فیصل چوہدری نے حبا فواد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تم بَک بَک کرتی ہو۔حبا فواد نے کہا کہ تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو۔

تلخ کلامی کے دوران فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کرا دیا۔حبا فواد کی فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔حبا فواد نے فواد چوہدری کے ماموں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس پر فیصل چوہدری نے حبا فواد کو جواب دیا کہ بکواس بند کرو، بزرگوں کے ساتھ کس طرح بات کر رہی ہو۔حبا فواد نے کہا کہ بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کر رہے ہو۔ماموں فیصل چوہدری کو پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے۔فواد چوہدری نے اپنے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہو جاتا ہے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…