اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ،رمضان نگہبان ریلیف پیکیج2024 ء کی منظوری دیدی

datetime 7  مارچ‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج2024 ء کی منظوری دی،اس پروگرام کے تحت65لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے اور مجموعی طورپر سواتین کروڑ افراد مستفید ہونگے۔

رمضان نگہبان ریلیف ہیمپر میں 10کلو آٹا، 2کلو چاول،2کلوچینی، 2کلو گھی اور 2کلو بیسن شامل ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اربن یونٹ اور سپیشل برانچ کی ٹیموںکوفیلڈ سروے کرکے رمضان نگہبان ہیمپرز کی ترسیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ ہیمپرز کی ترسیل کی نگرانی پی آئی ٹی بی(PITB) کی تیار کردہ ایپ اور ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔

کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزراء کو عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ دن رات محنت کرنے اور رمضان نگہبان پروگرام کی موثر مانٹیرنگ کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011ء کے تحت وزراء کو کابینہ کی کارروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ،کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے قانونی امور اور کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی تشکیل کی منظوری دی گئی ۔صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹریز خزانہ، اطلاعات اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…