پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنمائوں نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا عادل راجا اورحیدر مہدی سے کوئی تعلق نہیں۔ویڈیو بیان اسد قیصر اور شیر افضل مروت نے جاری کیا جس میں جماعت کے ارکان پیچھے کھڑے تھے۔اسد قیصر نے کہا کہ عوام عادل راجا اور حیدر مہدی پر اعتماد نہ کریں، پی ٹی آئی کا اپنا میڈیا اور اپنے ترجمان ہیں، صرف پی ٹی آئی میڈیا اور ترجمان سے جاری بیانیہ ہی تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چند دن سے شیر افضل مروت کے خلاف یوٹیوبر باہر سے بیٹھ کر کمپین چلا رہے ہیں، یہ یوٹیوبرز شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی کے خلاف بھی کمپین کرتے رہے۔اسد قیصر نے کہا کہ آئین اور قانون سے متعلق ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کا بیان ہے کہ ملک اور فوج میری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی اور سول سپرمیسی چاہتے ہیں، عادل راجہ اور حیدر مہدی کے پروپیگنڈے پر اعتماد نہ کریں، تحریک انصاف کا ان یوٹیوبرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اپنا ترجمان اور اپنا بیانیہ ہے، اسے سامنے لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…