بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

datetime 28  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کی پیشگوئی کے مطابق 29 فروری تا 2 مارچ 2024تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔ پیش گوئی کے مطاق گوادر، کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، ناروال اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزا د کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال کی مکمل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں امدادی ٹیموں، اور مشینری کی بروقت دستیابی کی یقینی بنائیں۔ حکام کے مطابق سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی ممکنہ موسمی صورتحال سے آگاہی فراہم کریں۔ حکام کے مطابق سیاحوں سے درخواست ہے کہ سفر کے آغاز سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…