منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ

datetime 26  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئینی ماہرین نے کہا کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے اسمبلی اجلاس طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں، صدر کا اختیار 21 ویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے۔ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے کہا کہ ہرصورت انتخابات کے21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے، صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔اسپیکر راجا پرویز اشرف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کے مطابق 29 فروری تک اجلاس بلانے سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق دوسری طرف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون و انصاف سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…