منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

12سالہ کمسن گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

datetime 24  فروری‬‮  2024 |

فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس میں 12سالہ ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا جہاں تشدد سے 12سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی جس کے بعد مالکن کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3افراد کو نامزد کیا گیا اور تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی،بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے، خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں جبکہ بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس ترجمان کے مطابق مزید حقائق بچی کے پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…