جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ،ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،علی امین گنڈا پور

datetime 24  فروری‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی) نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کومعاف کرتاہوں، ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں، کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ایسی اصلاح کرنی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ زیادتی کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے، ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سے آئے ہیں، ہمارے منتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…