منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن نے 38مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے

datetime 24  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 60میں سے خواتین کی 38مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ پنجاب سے 20رکن قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کی 17، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کو ایک ایک نشست دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما مہیدالدین، شزہ فاطمہ ، رومینہ خورشید ، وجیہہ قمر، زیب جعفر، کرن عمران ، انوشہ رحمان ، زہرہ ودود، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم رکن قومی اسمبلی قرار پائیں۔ پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر رکن قومی اسمبلی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی منزہ حسن اور مسلم لیگ ق کی فرخ خان رکن قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔بلوچستان سے چاروں خواتین مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ مسلم لیگ ن کی کرن حیدر اور اختربی بی، پیپلزپارٹی کی ازبل زہری، جمعیت علمائے اسلام کی عالیہ کامران رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی 14میں سے 10مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو 10،ایم کیوایم کو چار نشستیں دے دی گئیں۔پیپلزپارٹی کی شازیہ مری،نفیسہ شاہ،شگفتہ جمانی ، شاہدہ رحمانی،شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین رزاق بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصر رکن قومی اسمبلی بنی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے پر اب تک الیکشن کمیشن کا کوئی فیصلہ سامنے نہ آسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…