اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس و دیگر سرکاری ملازمین کیلئے پنشن ادائیگیوں کو کم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر 60سے بڑھا کر 62کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس و دیگر سرکاری ملازمین کیلئے پنشن ادائیگیوں کو کم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر 60سے بڑھا کر 62کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تجویز کو حتمی منظوری کیلئے اعلی اتھارٹی کو پیش کر دیا ہے،اگر تجویزمنظور ہو جاتی ہے تو پنشن میں 30فیصد کٹوتی ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے متعلق مسودے میں مجوزہ جرمانے بارے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے جو سالانہ 3فیصد ہے اور اسے حد سے زیادہ سخت سمجھا جاتا ہے۔