جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

جیل ڈاکٹر دانت ہی نہ نکال دے، عمران خان نے ڈینٹسٹ کو چیک کرانے کی اجازت مانگ لی

datetime 23  فروری‬‮  2024 |

راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی درخواست کر دی ۔اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں ڈھائی ہفتے بعد ملاقات ہوئی، اس دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 7 مہینے ہوگئے، ایک باربھی ڈاکٹرکے پاس نہیں گیاجس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔عمران خان نے اس موقع پر کہاکہ 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…