جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

13سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج، والد کا اہم انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں13 سالہ لڑکی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد نے بتایا بیوی گھر سے سبزی لینے گئی تھی، واپس آئی تو بچی کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی کے قریب گھر سے 13سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم میں بچی کیساتھ زیادتی کے شواہد ملنے کے بعد پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مقدمے میں زیادتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مدعی مقدمے نے بتایا کہ بیوی گھر سے سبزی لینے گئی تھی، واپس آئی تو بچی کی لاش لٹکی ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلا بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، نامعلوم ملزمان نے بچی کیساتھ زیادتی کی اور جرم چھپانے کی نیت سے قتل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کے ورثا لاش لے کر نوشہرو فیروز روانہ ہوگئے، پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز پوسٹ مارٹم میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…