جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

datetime 23  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے کی تصدیق سے متعلق سوال پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے،انہوں نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اقتصادی استحکام کی ضرورت ہے، جمہوریت کیلئے جس فورم پر بھی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے۔

علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف ہم کچھ بھی نہیں کرینگے، ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، پی ٹی آئی نے ہی پناہ گاہیں بنائی، صحت کارڈ بنائے اور انوسٹمنٹ لے کر آئی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان کے خلاف اور نہ عوام کے خلاف ہو گا، ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہم آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، ہم ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں، جو خط ہم آئی ایم ایف کو لکھیں گے وہ ملکی مفاد میں ہو گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…