منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

زہریلے کھانے سے 35باراتیوں کی حالت غیر ، ہسپتال داخل

datetime 23  فروری‬‮  2024 |

میرپورخاص(این این آئی) میرپورخاص میں زہریلے کھانا کھانے سے 35باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے میرواہ کے نواحی گائوں جھڑبی کے رہائشی ملک راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میرواہ بارات لے کرگئے اور واپس گائوں پہنچنے کے تھوڑی دیر کے بعد ہی 35باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی جس پر تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اولڈ سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے لائے جانے والے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔باراتیوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ قریبی عزیز کے گھر بارات لے کر گئے تھے، کھانے کے بعد آبائی علاقے پہنچتے ہی غیر ہونے لگی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ہسپتال انتظامیہ کی نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…