بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ، مسلم لیگ (ن) کو36خواتین ، 5اقلیتی نشستیں مل گئیں

datetime 22  فروری‬‮  2024 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، مسلم لیگ (ن) کو36خواتین اور 5اقلیتی ، پیپلز پارٹی کو خواتین کی 3،مسلم لیگ (ق) کو 2جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو ایک مخصوص نشست حاصل ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی خواتین کی 66میں سے 42اوراقلیتوں کی 8میں سے 5نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) لیگ کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ذکیہ خان ، عشرت اشرف ، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ زاہد بخاری ، حنا پرویز بٹ ، سلمیٰ سعدیہ تیمور ، راحیلہ نعیم ، بشریٰ انجم بٹ ، ثانیہ عاشق جبیں ، سلمیٰ بٹ ، کنول پرویز ، مہوش سلطانہ ، نوشین عدنان ، اسماء احتشام الحق ، کوثر جاوید ، عظمیٰ جبیں ، امبرین اسماعیل ، ممتاز بیگم ، سنبل ملک حسین ، رقصانہ کوثر ، شازیہ رضوان ، موتیا بیگم ، رابعہ نسیم فاروقی ، سونیا عاشر ، عظمیٰ کاردار ، ثافیہ سعید ، تہیہ نون ، آمنہ حسن ، عاصمہ ناز ، طاہرہ مشتاق ، زیب النساء اعوان ، فاطمہ بیگم ، قدسیہ بتول ، رفعت عباسی ، عطیہ افتخار ، راشدہ لودھی جبکہ لی 5اقلیتی نشستوں میں فلبوس کرسٹفر ، عمانوئیل اطہر ، رمیشن سنگھ اروڑہ ، خلیل طاہر اور شکیلہ جاوید شامل ہیں ۔

پیپلز پارٹی کی خواتین کی نشستوں پر شازیہ عابد ، نیلم جبار ، نرگس فیض ملک ، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے تاشفین صفدر ، سلمیٰ سعید جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سارہ احمد شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…