جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلاکرریٹنگ لو،چیف جسٹس

datetime 21  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے میڈیا پر غیر مصدقہ اور جھوٹی خبریں چلنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔بدھ کوچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے 8فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس میں کہاکہ ہفتے کو ایک مرکزی ٹی وی چینل پرخبر چلی کہ ججزکا اجلاس ہوگیا ہے،میرا ساتھی ججزکے ساتھ کوئی اجلاس نہیں ہوا لیکن یہاں تو میڈیا آزاد ہے،میرے ساتھی جج مجھ سے پوچھ رہے ہیں بتائیں پھر اجلاس میں کیا ہوا؟ ججز آکرپریس کانفرنس کرکے وضاحتیں تو نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبر چلانے سے پہلے تصدیق توکرلیا کریں، رجسٹرارکوکال کرکے پوچھ لیں،یہاں جینوئن صحافی نوکری سے فارغ ہورہے ہیں، اب یہ میڈیاچلائیگا نہیں کہ بریگیڈئیرکاکورٹ مارشل ہوا تھا،ہر چیزپربس ضمیربیچ دو۔جسٹس قاضی فائز نے کہاکہ گھربیٹھ کرکچھ بھی چلادیتے ہیں،سچ بولیں اورسچ بتائیں لیکن نہیں،یہاں میڈیا کوبس اپنی ریٹنگ کی پڑی ہے،اب ہرکوئی آکرکھڑا ہوجائے کہ درخواست خارج کیوں کردی،میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلاکر ریٹنگ لو۔اس دوران صدر سپریم کورٹ بار نے کہاکہ ہفتے کو تویہ خبربھی چل گئی تھی کہ بینچ بن گیا اور سماعت شروع ہوگئی اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا سے غلطی بھی ہوسکتی ہے لیکن وضاحت بھی توچلائیں کہ خبرغلط چلی،اگرمیڈیا 10جھوٹی خبریں چلائیگا تو لوگ ان کی خبروں پر اعتمادکرناچھوڑ دیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…