جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایکس کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر، مسلسل پانچویں روز بندش برقرار، پی ٹی اے خاموش

datetime 21  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بھر میں مسلسل پانچویں روز بھی سماجی پلیٹ فارم ایکس کی بندش برقرار رہی تاہم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)اور نگران حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ملک میں ایکس کی بندش پر انسانی حقوق اور صحافیوں کی تنظیموں نے مذمت کی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بھی ایکس کی بندش سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔کچھ شہروں میں وقفے وقفے سے ایکس کی سروس بحال ہوئی تھی لیکن لیکن اس باوجود صارفین نے اس کے سست چلنے کی شکایات کی ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اب تک سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔نیٹ بلاکس کے ڈائریکٹر الپ ٹوکر نے بتایا کہ تازہ ترین میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ ایکس کی رسائی صرف کچھ صارفین کے لیے جزوی طور پر یا وقفے وقفے سے بحال کر دی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پابندیاں برقرار ہیں۔دوسری جانب ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نیٹ بلاکس کے مطابق ہے کہ کچھ جگہوں پر ایکس کی سروس بحال کردی گئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صارفین ایکس سے محروم ہیں،تاہم کچھ علاقوں میں صارفین کو رسائی حاصل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایکس کی بندش سے متعلق جب تبصرہ کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان سے رابطہ کیالیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ڈیجیٹل حقوق کے کارکن اسامہ خلجی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ناقابل رسائی ہے کیونکہ اسے عوام احتجاج کے لیے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش پر کسی قسم کا کوئی نوٹس، اعلان نہیں کیا گیا اور پلیٹ فارم کب بحال کیا جائے گا اس حوالے سے بھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا، جس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال اور غلط معلومات پھیل رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…