جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آبا ہائیکورٹ ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی فوری گرفتاری ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری

datetime 20  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کیخلاف تھری ایم پی او معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار نے شہریارآفریدی کیخلاف تھری ایم پی اوآرڈرکے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر قیصر امام ،ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر اورایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ان کے موکل نے عمرہ پرجانا ہے اس لئے وہ خیرپورمیں ہیں۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایت کی کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کریں۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس ڈی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا یقینی بنائیں ،عرفان نواز میمن ملک سے باہر نہ جاسکیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کیساتھ مل کر ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں اور (آج) صبح 9بجے ان کو گرفتارکر کے پیش کیا جائے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…