جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پہلا شوہر مجھ سے 16اور دوسرا 22سال بڑا تھا’ ریحام خان

datetime 20  فروری‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شکوہ کیا ہے کہ انہوں نے خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کی تو انہیں طعنے دئیے جانے لگے جبکہ ان کے پہلے شوہر ان سے 16اور دوسرے 22سال بڑے تھے،اگر ان کے شوہر کسی دوسری خاتون سے شادی کرنا چاہیں گے تو پھر وہ ان کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، وہ شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ نہیں بانٹ سکتیں۔ایک پوڈ کاسٹ میں ریحام خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس مرد سے انہوں تیسری شادی کی ان کی بھی ان سے تیسری شادی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مرزا بلال حسن سے سے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل انہوں نے شوہر کی پہلی بیویوں کے طلاق نامے دیکھ کر ان کے طلاق یافتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔عام طور پر بعض مرد جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے لیکن درحقیقت انہوں نے پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی ہوتی، اس لیے انہوں نے تصدیق کے لیے اپنے شوہر کے تمام طلاق نامے بھی دیکھے تھے۔ریحام خان نے شکوہ کیا کہ انہیں یہ طعنے دیے جاتے ہیں کہ انہوں نے خود سے کم عمر مرد سے تیسری شادی کرلی جب کہ ایسے طعنے مردوں کو نہیں دئیے جاتے۔انہوں نے مثال دی کہ انہوں نے پہلی شادی خود سے 16سال زائد العمر جب کہ دوسری شادی خود سے 22سال زائد العمر مرد سے کی لیکن لوگوں نے اس وقت مردوں کو طعنے نہیں دئیے۔

ریحام خان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ان کے بارے میں ہر بار لکھا جاتا ہے کہ وہ طلاق یافتہ ہیں لیکن ان کے سابق شوہروں سے متعلق یہ نہیں لکھا جاتا۔شوہر کو مزید شادیوں کی اجازت دینے کے سوال پر ریحام خان نے واضح کیا کہ وہ مرد کو ایک شادی پر پابند کرنے کی قائل نہیں، تاہم وہ ایک وقت میں ایک ہی بیوی رکھنے کے قائل ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ ان کے حالیہ شوہر ان کے ہوتے ہوئے دوسری عورت سے شادی کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے شوہر کسی دوسری خاتون سے شادی کرنا چاہیں گے تو پھر وہ ان کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، وہ شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ نہیں بانٹ سکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…