جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کے 2مزیدآزاد ارکان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے

datetime 20  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی کے 2مزیدآزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر ،وزیراعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نوازشریف سے پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔

آزاد ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔مریم نوازشریف نے احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خیرمقدم اور مبارک دی ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لیجاناچاہتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے، مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی کی مریم نوازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…