جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سراج الحق کا استعفیٰ نامنظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا جس کے بعد سراج الحق نے دوبارہ جماعت اسلامی پاکستان کی امارت سنبھال لی۔منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیرِصدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ممبران شوری کا کہنا تھا کہ جماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں۔کمیٹی میں شامل لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پرمجلس شوری نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے،امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

اجلاس کے شرکا نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں مطلوب کامیابی نہ ملنے پر امارات سے استعفیٰ دیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اپنے استعفیٰ میں کارکنان کی محنت کو قابل تحسین قرار دیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…