منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا

datetime 17  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت چٹھہ کو 13 فروری کو پانچ سال کیلئے امریکی ویزا ملا ہے۔یادرہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو ملوث قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن بالکل ٹھیک کروائے۔اپنی دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں لیاقت علی چٹھہ نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیا کہ انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں کم از کم 13 ایم این اے امیدواروں کے نتائج آراوز سے تبدیل کروائے۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا تھا کہ میں نے صبح کی نماز کے بعد خود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں۔لیاقت چٹھہ سرکاری ملازمت سے 12 مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…