منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

زرداری اور بلاول سمیت مزید 37 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری

datetime 17  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت مزید 37 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے۔ملک میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدوارو:ں کے نتائج بتدریج جاری کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ہفتے کے روز الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری سمیت قومی اسمبلی کی مزید 37 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 تا 224 تمام حلقوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹی فکیشنز کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ این اے 226 اور 228 پر امیدواروں کے الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سمیت قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کیے گئے تھے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کراچی اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کے 31 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے، تاہم کراچی سے این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شریف خاندان کے انتخابات میں حصہ لینے والے افراد سمیت لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کردیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…