منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست خارج کردی

datetime 15  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔یاد رہے کہ نواز شریف کو این اے 15 مانسہرہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی، آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرتے ہوئے مخالف امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…