جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کے بعد پے درپے گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

datetime 15  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)الیکشن کے بعد ایک ساتھ گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد عوام کی امیدوں کے برعکس مہنگائی کا نیا طوفان دستک دینے لگا ہے، جبکہ معاشی مشکلات میں بھی مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز میں عوام پر پے درپے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کا بم گرائے جانے کی تیاریاں جا رہی ہیں۔15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں ہیں جبکہ ایک سے دو روز میں گیس اور بجلی بھی مہنگی کر دی جائے گی۔

عام انتخابات کے بعد نئی حکومت آنے سے قبل نگران حکومت جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر سکتی ہے، اس حوالے سے ورکنگ جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ 16 فروری سے پٹرول کی قیمت ممکنہ طور پر موجود سطح پر برقرار رکھی جائے گی، تاہم 3 پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں بھی 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی، اسی باعث پاکستان میں بھی فروری کے بقیہ 14 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…