اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

آزاد جیتنے والے تین مزید ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے

datetime 15  فروری‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)آزاد جیتنے والے تین مزید ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال سے رضا حیات ہراج پینل نے پاکستان مسلم لیگ (ن)صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے144خانیوال سے کامیاب ہوئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی۔رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔

شہباز شریف نے رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ آپ سب کا تعاون عوام کی مشکلات کے حل میں میں اہم ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے اور قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں۔ملاقات میں رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے وزیر اعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک بھی دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…