منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مختلف حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار، کئی جگہوں پر عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچ سکا

datetime 8  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2024 کے لیے مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے این اے 48 شہزاد ٹائون کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔رپورٹس کے مطابق عملہ پولنگ کے انتظامات میں مصروف رہا جس کے باعث پولنگ کا آغاز 15منٹ تاخیر سے ہوا۔شہزاد ٹائون کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود رہی ادھر کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹینشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 میں پریزائیڈنگ افسر نہیں پہنچ سکے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگیں۔پولنگ عملے کے مطابق موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے رابطوں میں مسائل کا سامنا ہے۔

کراچی کے حلقے این اے 246 اورنگی ٹان کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹائون سپر گرامر اسکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ پہنچ سکا اور نہ ہی سامان پہنچ پایا ہے۔پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکار اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ پہنچے ۔صوبائی دارالحکومت کراچی میں حلقہ این اے 232 ملیر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 247 میں بیلٹ باکس سیل نہ ہونے کے باعث پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔اس پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ باکس پولنگ ایجنٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے سیل نہیں ہوسکے۔کراچی میں این اے 238 کے پولنگ اسٹیشن جوفل ہرسٹ اسکول میں بھی انتخابی عمل پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شروع نہ ہوسکا۔لاہور میں این اے 130 کے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔پریذائیڈنگ افسر کے مطابق ووٹنگ 8 بجے شروع ہوگئی تھی، سیکیورٹی وجوہات پر ووٹرز کو روکا گیا تھا۔

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں پولنگ اسٹاف تاحال پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچا ہے اس حوال سے حلقے ووٹرز کا کہنا ہے کہ پی بی 28 کلاتک ضلع تربت میں پولنگ اسٹاف نہیں پہنچا جبکہ پی بی 27 مند دشت تربت اور مند میں بھی پولنگ اسٹاف حاضر نہیں تھا۔ووٹرز نے کہا کہ پی بی 25 بلیدہ میں بھی تاحال پولنگ اسٹاف موجود نہیں تھا۔خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کے باعث مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 109 گرلز ڈگری کالج ڈگر میں پولنگ ایجنٹ اور ووٹر نہیں پہنچ سکے۔دوسری جانب میانوالی کے حلقہ این اے 90 میں بھی بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ وقت پر شروع نہیں ہوئی۔ یہاں پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے تاخیر سے الیکشن کا سامان ترتیب دیا گیا جبکہ موسم سرد ہونے کے باعث صبح کے وقت ووٹرز کی تعداد بھی کم رہی۔سوات کے بالائی علاقوں کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار رہا۔ گبرال اور مٹلتان کے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملہ بروقت نہ پہنچ سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…