جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

17 ارب روپے کرپشن کیس،ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت

datetime 3  فروری‬‮  2024 |

کراچی( این این آئی) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو 17ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک جانے کی اجازت اور ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل اویس جمال ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر عاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان کیخلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…