مریدکے( این این آئی) مریدکے صدر کی آبادی جامکے بھٹیاں سے ایک ہفتہ قبل ملنے والی لاش گوجرانوالہ کے نوجوان مستری بلال کی نکلی جسے ٹک ٹاکر لڑکی نے اپنے عاشق سے قتل کروایا ۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی آبادی فیروزوالہ کا نوجوان مستری بلال ایک مکان تعمیر کررہا تھا ،اس گھر کی لڑکی ٹک ٹاکر ع نے بلال سے شادی کی خواہش کی ۔بلال کے والدین کے انکار پر ع نے اپنے عاشق صاغر کے ذریعے بلال کو اغوا کرواکر قتل کرکے لاش مریدکے بھیانوالہ روڈ ڈیرہ جامکے بھٹیاں کے قریب پھینک دی ۔
پولیس نے لاش کو لاوارث قرار دیکر گائوں کے نمبردار رانا غلام عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ورثا کی تلاش شروع کردی جسکے ورثا گوجرانوالہ سے مل گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلال کے ورثا نے تھانہ فیروزوالہ گوجرانوالہ میں بلال کے اغوا کا نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا ،قاتل ساغر فرار ہے جبکہ ع اور اسکی دو ساتھی خواتین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ۔ادھر بلال کے قتل کئے جانے کی اطلاع جب اس کے گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔



















































