منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے پی ایس 91 کے امیدوار حماد حسین ایم کیو ایم کے ابوبکر کے حق میں دستبردار

datetime 2  فروری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن حق پرست نامزد امیدوار پی ایس 91محمد ابوبکر نے کہا کہ تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدوار برائے صوبائی حلقہ PS91 سید حماد حسین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS91 محمد ابوبکر کے حق میں دستبردار ہو ریے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماں کے ہمراہ مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو گمراہ ہوگئے تھے، جس کے سبب ریاست پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریاستِ پاکستان کو درخواست کرتا ہوں کہ ایسے نوجوانوں اور لوگوں کو ایک موقع اور دیں، جیسے بلوچستان وغیرہ میں ایسے لوگوں کو موقع ملا ایسے ان کو بھی ملک کی ترقی کے لئے حصہ ڈالنے دیں،

ہم حماد کے ساتھ تعاون میں رہیں گی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لاپتا افراد کے اہل خانہ صبح شام ہمارے دفتر آتے ہیں اوروقت کے ساتھ ان کی تعداد میں کمی ہوئی،مذاکرات میں کہتے ہیں کہ لاپتا افراد کی غلطی ہے تو عدالت کے سامنے پیش کرکے ان کو سزا دیں،مطالبہ کیا ہے کہ ماضی میں جو افراد کسی سیاسی جماعت کا حصہ ہونے کے سبب مشکلات کا شکار ہوئی جنہوں نے غلطیاں کیں ان افراد کو ایک موقع اور دیا جائے اس موقع پر تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدوار سید حماد حسین نے کہا کہ میں نے بحیثیت سماجی کارکن بہتر سمجھا کہ پی ایس 91 سے ایم کیو ایم کے امید وار ابو بکر کے حق میں دستبردار ہوجاں اگر کوئی کام مکمل طور پر نہیں کرپائیں تو دستبردار ہونا بہتر ہے، سماجی کام جاری رکھو گا،ملکی اداروں کی ترقی کے لیئے کام کرتا رہوں گا اورامید ہے اللہ مستقبل میں ملک کی ترقی کا کام لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…