جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے پر اکبر ایس بابر کا رد عمل سامنے آگیا

datetime 2  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد ( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو موخر کرنا خوش آئند ہے، اگر نئے انٹراپارٹی الیکشن کے نام پرعمل جاری رکھتے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس کوشش میں ہیں پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنایا جائے، ایک ایسا ادارہ جو قانون سے بالاتر نہ ہو، ایک ایسی قیادت ہو جو قوم کو بنانے پر توجہ دے، ایک ایسی قیادت جو نوجوانوں کی زبان پر گالی اور ہاتھ میں ڈنڈا نہ دے، یہ وہ بنیادی اصول تھے جس کے تحت پارٹی بنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک خوبصورت خواب تھا جو ڈرانی حقیقت بن چکا، چاہتے ہیں پی ٹی آئی ایک ایسی سیاسی قوت بنے جس سے پاکستان معاشی طور پر آگے پڑھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…