منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔بدھ کو دور ان سماعت عدالت میں معاون وکیل نے کہا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔وکیل آفتاب یاسر نے کہا کہ اشتہاری کی اہلیت سے متعلق آپ کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے۔معاون وکیل آفتاب عالم یاسر نے کہا کہ سرینڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…