جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پشاور ہائیکورٹ کاپاکستانی خواتین کے افغان شوہروں کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم

datetime 30  جنوری‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستانی خواتین کے افغان شوہروں کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی)جاری کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کوپشاور ہائی کورٹ میں افغان شہریوں سے شادی کرنے والی پاکستانی خواتین کی درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گزار خواتین نے افغان باشندوں سے شادی کی ہے اور درخواست گزار خواتین کے بچے بھی ہیں لیکن ان کے شوہروں کو پی او سی کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ شوہروں کو پی او سی کارڈ جاری نہ کرنے کے باعث خواتین اور ان کے بچوں کو مشکلات ہیںجس پر عدالت نے درخواست گزار خواتین کے افغان شوہروں کو قانون کے مطابق پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار خواتین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، انہیں ہراساں نہ کرکیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور ہائیکورٹ نے 109افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…