بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا، ایک نے نو بال دیدی ، دوسرے کا نام آپ چلا نہیں سکتے، عمران خان

datetime 15  جنوری‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلاایک نے نو بال دیدی ، دوسرے کا نام آپ نہیں چلا سکتے، ملک میں جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے، بلے کے کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ ہونا چاہئے تھا،افسوس ہوا سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارے کی 5ویں سورت کی 8ویں آیت پڑھ لیں، قران میں ہے کہ ”دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کروکہ انصاف نہ کر سکو”۔

عمران خان نے کہا کہ بلے کے کیس کی سماعت کیلئے 5رکنی بینچ ہونا چاہئے تھا، سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا جنازہ نکل چکا، سب کچھ یہ بتانے کیلئے ہورہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں، توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے 6لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی، مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے، مجھے ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے، واحد آدمی ہوں جس نے 27سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا، ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ آج پیشگوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی، انہیں لوگوں کا غصہ 8فروری کو نظر آئے گا۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا کبھی انہوں نے کسی اور پارٹی کے ساتھ وہ کیا جو ہمارے ساتھ ہوا ہے؟ ،پارٹی اس وجہ سے کریش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، پاکستانی قوم انسان ہے، بھیڑ بکری نہیں، یہ جو ہمارے لوٹے تھے، آپ ان کا 8فروری کو حال دیکھنا، پی ٹی ائی کے 850ٹکٹ تھے، مشاورت کیلئے رجسٹر بھی جیل نہیں آنے دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا۔ نواز شریف نے ابھی بھی 2 امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک امپائر نے نو بال دے دی ہے، دوسرے امپائر کا نام آپ نہیں چلا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…