اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

صوابی، زبانی تکرار پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ ،دس سالہ بیٹی سمیت جاں بحق

datetime 3  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی) تھانہ کالو خان کے حدود میں گائوں رشک میں زبانی تکرار پر گھر کی دہلیز پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ دس سالہ بیٹی سمیت جبکہ موضع پنج پیر میں رکشہ ڈرائیور کو زبانی تکرار پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا بیوہ شیروز سکنہ رشکء نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ منگل کو اپنے بیٹوں شہاب علی ۔ ان کی دس سالہ بیٹی سلمی ۔

آفتاب گل اور مقتول شہاب علی کی بیوہ اور اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران مصدق ولد زرنبی خان نے گھر کے باہر کا دروازہ کٹھکٹھاکر شہاب علی کو باہر آنے کیلئے آواز دی جس پر جب ہم چاروں گھر سے نکل کر دروازے پر پہنچے تو مصدق جو کلاشنکوف سے مسلح کھڑے تھے نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شہاب علی اور ان کی دس سالہ بیٹی سلمی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئی وجہ عناد ملزم اور مقتول کی کل روز زبانی تکرار بیان کی گئی ہے دریں اثنا توحید اللہ سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے بیس سالہ بھائی رضوان اللہ کے ہمراہ ان کے رکشہ میں صوابی جارہے تھے جب بمقام راستہ میاں گان پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار حسین ولد مزمل شاہ اور امر ولد فہیم نے رکشہ روکنے کے لیے اشارہ دیا جس رکشہ کھڑا کرکے رضوان اللہ اتر گئے تو تینوں کے مابین باتوں باتوں میں تکرار شروع ہوئی اس دوران حسین نے اپنا پستول نکال کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے رضوان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد چند یوم قبل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او لیاقت شاہ نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم امر کو گرفتارکر لیا ۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…