اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نایاب جنگلی جانور نیل گائے کے غیرقانونی شکار میں مشغول چار شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی ہدایت پر محکمہ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور کاروبار کی ر وک تھام کیلئے سرگرم عمل ہے اور جس کے نتیجے میں وائلڈلائف سٹاف بہاولنگر نے بارڈر بیلٹ ایریا تحصیل منچن آباد میں نایاب جنگلی جانور نیل گائے کے غیرقانونی شکار میں مشغول چار شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے شکار کی کوشش ناکام بناد ی۔

ملزمان کو اڑھائی لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کردیاگیا ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسن نجمی نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر اپنی ٹیم وائلڈلائف انسپکٹر کاشف امین ، انضمام الحق ، وائلڈلائف واچر حمزہ منور اور غلام علی کے ہمراہ بروقت ریڈ کرکے بارڈر بیلٹ ایریا تحصیل منچن آباد سے نایاب جنگلی جانور نیل گائے کے شکارمیں مشغول چار شکاریوں کو گرفتار کرکے شکار کی کوشش ناکام بنادی اور چاروں ملزمان کے خلاف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا تاہم ملزمان کی درخواست پر کیس کمپائونڈ کرکے چاروں کو مجموعی طور پر مبلغ 2لاکھ پچاس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…