منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کا کیس، 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں سیشن جج کوئٹہ نے 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ استغاثہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں مقدمے کو ثابت نہیں کر پائی، کسی بھی معقول شک و شبہ سے بالاتر الزام لگایا گیا ہے۔منگل کو وکیل ایاز ظہور نے کہا کہ سیشن کورٹ نے کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔سیشن جج نے کہا کہ اپیل کنندگان کیس میں الزام سے بری ہیں، ٹرائل کورٹ کا ناقص فیصلہ قابل اعتماد نہیں ہے۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ سیون نے گزشتہ سال 11 اکتوبر کو نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے ویڈیو اسکینڈل کے دو مرکزی کرداروں ہدایت اللّٰہ اور خلیل کو تین تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔کورٹ نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا بھی حکم دیا تھا۔دونوں ملزمان نے 27 دسمبر 2021ء کو ایک لڑکی کو اپنے گھر میں قید کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی تھی، ملزمان سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…