ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دیسی گھی،چیز،کھویا، دہی، ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیسی گھی،چیز،کھویا، دہی، ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف خلاف شکنجہ سخت کر دیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 365 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص پروڈکٹس کی موجودگی پر 4یونٹس بند،8مقدمات درج،70یونٹس کو بھاری جرمانے عائد اور 232 کو اصلاحی نوٹس جاری کر دیئے جبکہ 2ہزار 340کلو ملاوٹی دیسی گھی، کھویا، 410کلو ناقص دودھ،دہی، 350کلو سے زائد چیز اوردیگر ملاوٹی اشیا تلف کر دی گئیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں 44، فیصل آباد میں 64، ساہیوال میں 54، راولپنڈی میں 11، سرگودھا میں 64 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 53یونٹس، بہاولپور میں 20، ملتان ڈویژن میں 36، ڈی جی خان ڈویژن میں 29یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، ملاوٹی کھوئے،دیسی گھی کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزا کا استعمال کرنے پر یونٹس کو بند کیا گیا، انتہائی ناقص سٹوریج اور تیار پروڈکٹس پر فنگس لگی پائی گئی۔ ڈیری یونٹس سے ناقص اور ملاوٹی ڈیری پروڈکٹس برآمد ہونے پر 4یونٹ بند جبکہ 8کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ دیسی گھی اور کھوئے کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 58 سیمپل لیبارٹری بجھوائے گئے۔ انہوںنے کہا کہ غیر معیاری کھوئے اور دیسی گھی کو مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا،ملاوٹی دودھ اور کھوئے کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔پنجاب بھر میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…