اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس اہلکاروں کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات جاری

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر میں تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات نے کہاہے کہ مہذب معاشرے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ،کسی ملکی ترقی میں استاد کے کردار سے انکار ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں استاد کو باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور جو شخص اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتا۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کانسٹیبل سے لے کر سینئررینک تک کے تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں تو سلام کریں، جب بھی کوئی استاد کسی پولیس اسٹیشن، چوکیوں اور چیک پوسٹوں پر آئے گا تو انہیں اولین ترجیح دی جائے گی ،انہیں انتظار میں نہیں رکھا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑا جائے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…