جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی میں جعلی شراب کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں

datetime 1  جنوری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں جعلی شراب کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں، جہاں سے پورے شہر میں ہزاروں روپے فی بوتل فروخت کی جاتی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز نے نئے سال پر کراچی میں جعلی شراب کی 2فیکٹریاں پکڑلیں ، دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ غیرملکی برانڈ کی جعلی شراب مہنگے داموں فروخت کیلئیتیارسیکڑوں بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزمان ہزاروں روپیکی جعلی شراب کی بوتلیں پوش علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ایکسائزحکام کے مطابق جعلی شراب کی مختلف اقسام سولہ ہزار سے تیس ہزار روپے فی بوتل فروخت کی جارہی تھی، پکڑے جانے والا مال نیو ائیر پر سپلائی کیا جانا تھا۔

.سیکرٹری ایکسائز کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی کورنگی کے پی این ٹی سوسائٹی میں کی گئی اور ایک ملزم گرفتار کیا ساتھ ہی غیر ملکی برانڈ کی تیار 70بوتلیں، 6 گیلن جعلی شراب اور30 لیٹر الکوحل برآمد کیں۔حکام نے مزید بتایا کہ جعلی شراب فروخت کیلئے 340 مہنگے برانڈ کی خالی بوتلیں،پیکنگ میٹرل بھی برآمد ہوا، جبکہ گرفتارملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی ڈیفنس فیز6 میں کی گئی، جہاں گاڑی سے 57 جعلی غیر ملکی تیار کی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔گزشتہ ہفتے کراچی میں جعلی شراب سے ڈیفنس میں ایک ہلاکت بھی ہوچکی ہے، جس کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…