منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد

datetime 30  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جوکہ مسترد ہوگئے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وکلاء ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔ادھر نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے، الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یہاں تک کہا کہ اعظم سواتی حاضر ہوجائیں اعتراضات واپس لے لیں گے۔اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دستخط اور اشتہاری کے اعتراض پر مسترد کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…