منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

datetime 30  دسمبر‬‮  2023 |

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ریٹرننگ افسر نے این اے 70 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ این اے 71 سیالکوٹ سے عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے۔ساس بہو نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔آر او نیکاغذات میں سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان ڈار نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کا الزام خواجہ آصف پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے میرے گھر پولیس بھجوائی اور پولیس نے میری والدہ کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے جبکہ خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں عثمان ڈار کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کروا لی جائے، میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، عثمان ڈار کو شرم آنی چاہیے کہ وہ سیاست کے لیے اپنی والدہ کی عزت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔سابق وزیر دفاع نے الزامات عائد کرنے پر عثمان ڈار اور ان کی والدہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…