اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیر داخلہ نے اپنا استعفیٰ 13 دسمبر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری دے دی۔ سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔