پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بشری بی بی کا سابق شوہر خاور مانیکا گرفتار

datetime 25  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ خاور مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں، ان پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے، انہوں نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی طور پر 26 دکانیں تعمیر کیں۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق خاور فرید مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن نے ان کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر انہیں گرفتار کر لیا۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روکا، وہ غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔ایف آئی اے نے کہا کہ خاور مانیکا کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا، خاور مانیکا دبئی جانے کے لیے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تھے، ان کو اینٹی کرپشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…